اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت عالمی اداروں میں فلسطین کی رکنیت پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف بنی گانتر نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے ہیگ کی عالمی عدالت میں رکنیت حاصل کرنے کی کوششوں سے اسرائيل کو تشویش لاحق ہوچکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیگ کی عالمی عدالت میں فلسطینی کی رکنیت سے غزہ پر صیہونی جارحیتوں کے بارے میں تحقیقات کرانے کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔ فلسطین کی حکومت صیہوین حکومت کے جنگي جرائم کے بارے میں معلومات اور ثبوت و شواہد جمع کررہی ہے اور اپریل میں جب اسے ہیگ کی عالمی عدالت میں رکنیت مل جائے گي تو انہیں عدالت کے سامنے پیش کرے گي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲